Home / Articles / شیطان گناہ کیوں کرواتا ہے

شیطان گناہ کیوں کرواتا ہے

بابا جی شیطان انسان سے الٹا کام کروا کر ہی کیوں چھوڑتا ہے بابا جی نے حیرانی سے مجھے دیکھا اور کہا کہ سن پتر اپنے تالے مضبوط ہو تو چوروں کو الزام نہیں دینا چاہیے پتر ایک بات تو بتا کہ یہ شیطان بندوق ہاتھ میں پکڑ کر کسی سے الٹے کام کرواتا ہے؟ میں نے شرمندگی سے کہا نہیں بابا جی کہنے لگے پھر لوگ الزام شیطان کو کیوں دیتے ہیں ؟ الٹا کام یا گناہ کرنے میں بندے کی اپنی مرضی بھی ہوتی ہے یہ بڑی عجیب بات ہے کہ انسان اپنے آپ کو اشرف المخلوقات بھی کہتا ہے اور سمجھتا بھی ہے لیکن اگر اس سے کوئی الٹا کام ہو جائے تو فوراً شیطان کو برا بنا کر خود مظلوم بن جاتا ہے پترا یہ جو منافقت ہے نا یہی ہمیں مروا دیتی ہیں اگر انسان

دیتی ہیں اگر انسان کے کسی کام کا نتیجہ اچھا نکلے تو اسے اپنی محنت قرار دیتا ہے اور اگر نتیجہ برا ہو تو فوراً اللہ دی مرضی کہہ دیتا ہے نیکی کرے تو اپنی واہ واہ کرواتا ہے اور اگر بدی کرتا ہے تو فوراً شیطان پر الزام دے دیتا ہے پتر بندے بڑے جهلے ہیں اپنے ہر عمل پر شیطان کو قصور وار بناتے ہیں خود اپنے نفس کو اس کے شر سے نہیں بچاتے ۔

About khan

Check Also

صرف ایک لونگ روزانہ استعمال سے کیاہوتا ہے؟

لونگ قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو قدیم طریقہ علاج اور جدید ہیلتھ سائنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *